Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(بے نقاب رپورٹ)
    کیا آپ کی گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ کیا اچانک مائلیج کم ہو گئی ہے یا لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود مسئلہ ختم نہیں ہو رہا؟ تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں جیسے پاکستان میں مختلف مافیا آپکو لوٹ رہے ہیں اسی طرح پٹرولیم مافیا ناصرف ملاوٹ والے پٹرول سے جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے بلکہ آپکی گاڑیوں کے انجن بھی تباہ کر رہا ہے اس میں بہت سے متعلقہ افسران کی ملی بھگت بھی ہو سکتی ہے ۔ آئیں آپکو ایک سرکاری رپورٹ میں اس مافیا کے کارناموں کی حقیقت بتاتے ہیں پیٹرولیم بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے ملک بھر کے کروڑوں گاڑی مالکان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فروخت ہونے والے پٹرول اور ڈیزل میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ، اسمگل شدہ ایندھن کی فروخت اور ناقص نگرانی نے نہ صرف عوام کو اربوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا بلکہ ہزاروں گاڑیوں کے انجن بھی خطرے میں ڈال دیے۔
    رپورٹ کے مطابق پٹرول میں مینگنیز، نیفتھا اور دیگر کیمیکلز جبکہ ڈیزل میں مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل آئل اور وائٹ اسپرٹ کی ملاوٹ کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے ایندھن کے مسلسل استعمال سے انجن، فیول پمپ، انجیکٹرز اور دیگر حساس پرزے وقت سے پہلے ناکارہ ہو سکتے ہیں، جس کا خمیازہ براہِ راست عام شہری اپنی جیب سے بھگتاتا ہے۔
    مزید حیران کن بات یہ سامنے آئی کہ سرکاری ادارہ ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (HDIP) زیادہ تر رسمی اور محدود نمونوں کی جانچ تک محدود رہا، جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے ایندھن کی مؤثر اور لازمی ٹیسٹنگ کا نظام موجود نہیں۔ کمیشن نے واضح کیا کہ جب تک درآمدی اور مقامی طور پر تیار ہونے والے ہر بیچ کی جدید لیبارٹریوں میں لازمی جانچ نہیں ہوگی، ملاوٹ پر قابو پانا ممکن نہیں۔ رپورٹ نے یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ اگر ملک میں جدید فیول ٹیسٹنگ سہولیات قائم کی جا چکی ہیں تو پھر ملاوٹ شدہ اور مشتبہ پٹرول کھلے عام پمپوں تک کیسے پہنچ رہا ہے؟ اگر نگرانی مؤثر ہے تو عوام کو خراب ایندھن کیوں مل رہا ہے؟ اور اگر نگرانی مؤثر نہیں تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
    کمیشن نے حکومت کو سخت سفارشات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں فیول مارکنگ کا جدید نظام نافذ کیا جائے، ہر درآمدی اور مقامی پٹرولیم مصنوعات کی سو فیصد لازمی ٹیسٹنگ کی جائے اور اسمگل شدہ و ملاوٹ شدہ ایندھن کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح ہوا کہ جعلی اور ملاوٹ شدہ پٹرول و ڈیزل کے کاروبار کے خلاف کارروائیوں کا کوئی جامع قومی ریکارڈ یا مؤثر نظام سامنے نہیں آیا، جس سے یہ سوال مزید گہرا ہو جاتا ہے کہ آخر وہ مافیا کون ہے جو عوام کی گاڑیوں، ماحول اور قومی معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے، اور اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کب ہوگی۔
    پیٹرولیم انکوائری کمیشن کی یہ رپورٹ صرف ایک سرکاری دستاویز نہیں بلکہ ایک سنگین وارننگ ہے کہ اگر نگرانی، ٹیسٹنگ اور قانون پر عملدرآمد کو فوری طور پر مؤثر نہ بنایا گیا تو عوام کا مالی نقصان، گاڑیوں کے انجنوں کی تباہی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان بدستور جاری رہ سکتا ہے۔

    Related Posts

    امن امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، ایس ایس پی خیرپور

    نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا نوٹس جاری، 20 جولائی کو طلب

    کیا یہ ہے قانون کی عملداری؟ 7سالہ اورنگزیب کے ہاتھوں میں ہتھکڑی، معصوم بچپن چھین لیا گیا

    مقبول خبریں

    نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا نوٹس جاری، 20 جولائی کو طلب

    کیا یہ ہے قانون کی عملداری؟ 7سالہ اورنگزیب کے ہاتھوں میں ہتھکڑی، معصوم بچپن چھین لیا گیا

    دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    گھریلو تنازع پر خونی تصادم،ریٹائر فوجی ق ت ل  تین افراد  زخمی

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.