لاہور :چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے جوڈیشل افسران کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے میں کاریں دینے کی سکیم کی منظوری دے دی۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سرکلر میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن فیسیلٹی کے تحت پنجاب بھر کے تقریباً 2 ہزار جوڈیشل افسران ڈھائی لاکھ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کی رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں خرید سکیں گے۔
اس سکیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور ججز فیملی کورٹس مستفید ہوں گے۔انسداد دہشت گردی، احتساب، بینکنگ، ایف آئی اے، انسداد منشیات، کسٹمز اور لیبر کورٹس کے ججز بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔
سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، آئینی عدالت اور دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پنجاب جوڈیشری کے افسران بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
2 ہزار جج صاحبان رعائتی قیمت پر سرکاری کاروں کے مالک بنیں گے، سکیم منظور، قیمت کتنی ؟

