Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز کا اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کا اعلان، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (GSL) کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے اپنے اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ایونٹ میں لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔
    لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ ٹیم میں مائیکل بریسویل (کپتان) کے ساتھ پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر، قومی کرکٹر عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شامل حسین، محمد نعیم، عمران رندھاوا، مہران ممتاز، فرحان یوسف، شہاب خان، محمد باسط اور علی شبیر شامل ہیں۔
    لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے سابق تیز رفتار فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ کا بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ اور ان کی جارحانہ سوچ ٹیم کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوگی۔

    Locked. Loaded. Qalandar. 💚

    Here's your Lahore Qalandars squad for the Global Super League 2026.#QalandarDilSe #Number1TeamForAReason #gslt20 pic.twitter.com/Qv6dJb0WiF

    — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) July 13, 2026


    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ "ہمارا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ شان ٹیٹ کی کوچنگ میں یہ ٹیم نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل سپر لیگ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
    گلوبل سپر لیگ کا آغاز 23 جولائی سے گیانا میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ یکم اگست تک جاری رہے گا۔ لاہور قلندرز اپنے سفر کا آغاز 23 جولائی کو آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم ‘پرتھ اسکارچرز’ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ شائقین کرکٹ اس لیگ میں لاہور قلندرز کی کارکردگی دیکھنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں

    Related Posts

    ماجد ستی قتل کیس، مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید ، ایک بری

    خامنہ ای کے وفادار سے اسرائیلی اثاثے تک:کیا ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے کارندے تھے؟

    باؤلنگ کرتے ہوئے زندگی کی اننگز ختم؛ فاسٹ باؤلر کرکٹ کے میدان میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملا

    مقبول خبریں

    ماجد ستی قتل کیس، مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید ، ایک بری

    خامنہ ای کے وفادار سے اسرائیلی اثاثے تک:کیا ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے کارندے تھے؟

    باؤلنگ کرتے ہوئے زندگی کی اننگز ختم؛ فاسٹ باؤلر کرکٹ کے میدان میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملا

    گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز کا اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کا اعلان، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

    امریکاایران جنگ، تیل کی عالمی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.