دیر بالا سے بیورو چیف محمود ریاض ابولخیل کی ریورٹ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز ( نے زیر تعمیر پولیس اسٹیشن گندیگار کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے منظور شدہ پی سی ون، مقررہ مدت اور معیاری تعمیراتی اصولوں کے مطابق جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔بعدازاں ڈی پی او دیر بالا نے چوکی انکار کا معائنہ کرتے ہوئے اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے، عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ کے لازمی استعمال کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دوست پولیسنگ، شفاف خدمات کی فراہمی اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

