سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانولہ کے سابق سیکرٹری آصف رندھاوا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اتنی کر دی ہے کہ سفید پوش آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور اس مہنگائی کے ہاتھوں ہر بندہ پریشان ہے جبکہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ملک میں بے روز گاری بھی بہت زیادہ ہے بلکہ پڑھے لکھے لڑکے و لڑکیاں ڈگریاں ہاتھوں میں لئے پھر رہے ہیں لیکن ملازمت نہ مل رہی ہے۔انھوں نے کہا تمام محکموں و اداروں میں آسامیاں خالی پڑی ہیں تو حکومت کو چاہئیے کہ وہ ان خالی آسامیوں کو فی الفور مکمل کرے تاکہ بے روز گاری میں کمی واقع ہو سکے۔

