سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت )
سکھر سمیت مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود لوکل ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، جس کے باعث شہری بدستور اضافی کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، تاہم قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایے کم نہیں کیے جاتے، جو عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
شہریوں، طلبہ، مزدوروں اور روزانہ سفر کرنے والے افراد نے ٹرانسپورٹ حکام، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا فوری ازسرنو جائزہ لیا جائے اور موجودہ پٹرولیم نرخوں کے مطابق کرایوں میں مناسب کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔

