سانگھڑ:( بیورو چیف )
سانگھڑ سات محرم الحرام کے موقع پر سیدنا حضرت شہزادہ قاسمؓ کی مہندی کا جلوس الحسینی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا الحیدری امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے راستوں پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا تھا، جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے ضروری انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے دستے جلوس کے ہمراہ موجود رہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ عزاداروں نے عقیدت و احترام کے ساتھ شہزادہ قاسمؓ کی یاد میں مہندی کے جلوس میں شرکت کی۔

