اوکاڑہ:سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا ہے۔ موٹر سائیکل دھلوا کر پسے نہ دینے پر پیرا اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہیں ضبط، محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔
یادرہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک معذور سروس اسٹیشن مالک پیرا فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل واش کے پیسے مانگ رہا ہے، مگر اہلکار نے ادائیگی سے انکارکرتے ہوئے دھمکی دی کہ سروس اسٹیشن سیل کروا دوں گا تاہم معاملہ پیرا اتھارٹی کے نوٹس میں آنے پر موٹر سائیکل واشنگ سروس حاصل کرنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے پر انکوائری کی گئی، جس میں دونوں اہلکار قصوروار پائے گئے، جس پراسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال میں ملوث پیرا فورس کے اہلکار عمر عباس اور علی نواز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ابتدائی کارروائی کے طور پر دونوں اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط کر دی گئی ہے جبکہ مکمل حقائق جاننے کے لیے محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
پیرا فورس والے اہلکار کا سروس سٹیشن سے بائیک دھلوایا اور پیسے دینے سے انکار
شہری نے ویڈیو بنالی pic.twitter.com/b1NvQVw6Kd— Syeda Zahra (@ZahraShahPTI) June 22, 2026
یہ اقدام اس بات کا واضح پیغام ہے کہ سرکاری اختیارات عوام کی خدمت کے لیے ہیں، نہ کہ ان پر رعب ڈالنے یا ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے۔
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے بروقت نوٹس اور فوری کارروائی کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔شفاف احتساب ہی ایک مضبوط اور عوام دوست نظام کی بنیاد ہے، اور ایسے اقدامات عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ساہیوال میں بھی پیرا فورس کا ایسا احتساب ہونا چاہئے۔

