Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب، کے پی اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم نے کروٹ لینا شروع کر دی، جہاں ایک جانب شہر قائد میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، وہیں پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان نہیں۔
    دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا تھا۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا تھا کہ آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 20 جون تک جاری رہ سکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جا سکیں۔
    محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات اور دیگر شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
    اسلام آباد میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات، جہلم اور بہاولپور میں بارش اور آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
    پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گرج چمک اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، جبکہ آندھی اور گردوغبار کے دوران غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
    اُدھر بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بلوچستان کے اضلاع بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
    ادھر ملک کے گرم ترین علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی اور دادو میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے، تاہم شہریوں کو موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Related Posts

    بڑہتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈی پی او ڈپٹی کمشنر نے بھوانہ شہر کا وزٹ کیا،جلوسوں کے روٹس،انتظامات کاجائزہ لیا

    مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری

    مقبول خبریں

    ٹوپی ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے خاتون جاں بحق، ورثاء کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

    اسرائیل اور حزب الله کا جنگ بندی پر اتفاق

    سوشل میڈیا پر فیک نیوز، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف رسپانس فورس تشکیل دیدی گئی ہے: عظمیٰ بخاری

    بچوں کی موجیں ،گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

    شہباز شریف کا وعدہ پورا،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی کامیابی؛ ایندھن کی قیمتوں میں تاریخی کمی!

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.