ڈھڈیال (منور حسین)
: رکن قومی اسمبلی سردار غلام عباس خان نے ڈھڈیال کا دورہ کیا اور حاجی مظہر حسین چوہان سے ان کی پوتی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سردار غلام عباس خان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔تعزیتی ملاقات کے دوران چوہدری محمد یوسف اور چوہدری نجم الحسن گوندل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

