بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز )
کوئٹہ کے علاقے تھانہ خالق شہید کی حدود میں کھیلتے ہوئے بچوں پر اچانک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق بچوں کی شناخت زبیر 15 سال اور طلحہ عمر 10 سال کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

