لاہور:رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں درج چیک ڈس آنر مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں فریقین کے درمیان مالی معاملات طے پا جانے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدعی خاتون ماہ رخ عارف اور ثاقب چدھڑ کے درمیان ہونے والے رضامندی نامے کی کاپی بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں باہمی معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مدعی خاتون ماہ رخ عارف اور ثاقب چدھڑ کے درمیان ہونے والے رضامندی نامے کی کاپی بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں باہمی معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کے بعد ثاقب چدھڑ نے مدعی خاتون سے رابطہ کیا اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں لین دین کے معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت ثاقب چدھڑ واجب الادا رقم کی ادائیگی کریں گے، جس کے بعد متعلقہ اراضی کا انتقال ملکیت عمل میں لایا جائے گا۔

ایم پی اے ثاقب چدھڑ کیخلاف چیک ڈس آنر کیسز میں اہم پیشرفت سامنے آگئی