چکوال (جلیل نقوی)
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کے سربراہ سہیل ظفر چھٹہ چکوال پہنچ گئے ہیں اور وہ ڈھڈیال میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی 9 سالہ ہانیہ احمد کے اہلِ خانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت کریں گے۔ دوسری جانب راؤ عبدالکریم آج راولپنڈی میں زیرِ علاج زخمی عدیل احمد اور ان کے 10 سالہ بیٹے عفان کی عیادت کے لیے بینظیر بھٹو ہسپتال جائیں گے۔ یاد رہے کہ خمینی چوک فائرنگ واقعے میں عدیل احمد اور ان کا بیٹا عفان شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، جبکہ واقعے میں آسٹریلوی شہریت رکھنے والی 9 سالہ ہانیہ احمد جاں بحق ہو گئی تھیں۔

