Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار اور افسران شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب حادثے پرواز بھرنے کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوگیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی جوان اورعملہ شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے جب کہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔
    ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات اور فنی خرابی کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، حادثے کی تکنیکی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا جب کہ شہدا کی میتوں کی منتقلی اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سمیت پاک فوج کے تمام افسران اور جوانوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
    دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سیاسی قیادت نے پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہارِ کیا۔
    پاکستانی قیادت نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

    Related Posts

    اغوا  کی جانے والی دو   لڑکیوں کو بازیاب کر ا لیا گیا

    شہدا  کو خراج عقیدت پیش کیلئے جانے کے سلسلے میںریلی نکالی گئی 

    ہونہار طالبہ رومشیہ قاسم عباسی کی 534نمبر لے تحصیل بھر پہلی پوزیشن

    مقبول خبریں

    اغوا  کی جانے والی دو   لڑکیوں کو بازیاب کر ا لیا گیا

    خبریں شائع کرنے کی رنجش افغانی پٹھانوں کا مری کے سنیر صحافی راشد مغل پر حملہ

    حکومت کو مہاراشٹرا کے طلباء کی آواز سننی چاہیے، ورنہ ‘چھاتروں کی گونج’ اور تیز ہوگی: راہل گاندھی

    جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

    زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.