رحیم یار خان :داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
رحیم یارخان :
عباسیہ بینگلوز عثمان نامی ایک شخص گھریلوں جھگڑے پر بیوی کو منانے اپنی والدہ کے ہمراہ سسرال آیا تھا۔ مذاکرات کے دوران سسر کا داماد سے جھگڑا ہوگیا۔ داماد (عثمان) والدہ کے ساتھ واپس جانے لگا تو سسر کار کے سامنے کھڑا ہوگیا جس پر داماد نے سسر کو کار تلے روند ڈالا ہے۔… pic.twitter.com/XO3BGXENuc— Suleman Ali 🇵🇰 (@i_sulemanali) June 9, 2026
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ برادر نسبتی کا کہنا تھا کہ بہن ڈیڑھ سال سے میکے میں رہ رہی تھی، رشتے دار اور بہنوئی کو صلح کے لیے لیکر آئے تھے۔ برادر نسبتی نے مزید بتایا کہ بات چیت کے دوران تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ میرے والد داماد کو منانے کیلئے گاڑی سے اتارتے رہے لیکن وہ نہیں مانا۔ جس پر والد گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے لیکن وہ گاڑی چڑھاتا ہوا چلا گیا۔

