Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

      کرپٹو کرنسی والے تیاری پکڑیں، بجٹ میں کرپٹو ٹریڈنگ پر کیپٹل گین ٹیکس لگے گا

      اساتذہ کی وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ پالیسی تیار، گولڈن ہینڈ شیک ملے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوازشریف کی آمد نے سیاسی فضا بدل دی، 7 جون کو گلگت بلتستان میں شیر جیتے گا، عظمیٰ بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے عوام میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی گلگت بلتستان آمد نے وہاں کے سیاسی منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گلگت میں میاں نواز شریف کو جس محبت، عزت اور والہانہ استقبال سے نوازا گیا، وہ عوامی جذبات کا واضح اظہار ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے دل آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کو ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کی علامت سمجھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ علاقے میں حقیقی ترقیاتی منصوبے اور عوامی فلاح کے اقدامات مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی مکمل ہوئے۔ اس کے برعکس دیگر سیاسی جماعتوں نے عوامی امیدوں اور جذبات کو پورا کرنے کے بجائے انہیں مایوس کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھرپور انداز میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور انہیں عوام کی وسیع حمایت حاصل ہے۔ عوام کا رجحان واضح طور پر شیر کے انتخابی نشان کی جانب ہے کیونکہ لوگ ترقی، استحکام اور بہتر مستقبل کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ 7 جون کو گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے اور ہر طرف شیر کی کامیابی کی گونج سنائی دے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرے گی۔

    Related Posts

    آزادکشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس: انتخابات بروقت کروانے اور مہاجرین کی سیٹوں سے متعلق آئینی اصلاحات اسمبلی پر چھوڑنے کی قرارداد منظور

    معمولی بارش کے بعد 24 گھنٹے سے بجلی غائب، شہری شدید مشکلات کا شکار

    تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، جرمانے عائد

    مقبول خبریں

    ایران کے رہبرِ اعلٰی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں: صدر ٹرمپ

    امریکہ کا 12.5 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کا منصوبہ، نشانے پربھارت سمیت 60 معیشتیں

    جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

    برطانیہ، رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

    آٹھ ہزار 600 سستا ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے پرآگیا

    بلاگ

    تصویریں دھندلی کیوں تھیں 

    اور اف ہمارے ملک میں یہ پروٹوکول

    جب ویزا، ووٹ سے زیادہ اہم ہو جائے

    مضبوط آئی جی یا محدود اختیارات؟ پنجاب پولیس کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

    ”بیوروکریسی کو داغدار کرتے ٹک ٹاکر افسران“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.