پشین/کوئٹہ:
ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے.سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک مقام پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا. کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جنگی ساز و سامان برآمد کیا گیا ہے۔برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود:۳ آر پی جی (RPGs)۴ لائٹ مشین گنز (LMGs)۱ عدد مشین گندستی بم، راکٹ اور بڑی مقدار میں مختلف اقسام کا گولہ بارودذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے.

