Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبر پختونخوا میں آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی نافذ،صدرِ آصف زرداری نے منظوری دے دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : صدرِ آصف زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی
    صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی جس کے بعد اس پر فوری عمل درآمد ہوگا۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کابینہ کی سمری لے کر ایوان صدر گئے تھے۔وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبہ خیبر پختونخوا میں آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی تھی جس کے بعد سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی تھی ۔

    اتوار کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں.
    اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ’خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔‘
    کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا تھا کہ ایک مشترکہ وفد بھیجا جائے تاکہ بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جا سکیں۔
    ان کے مطابق دو روز تک ملاقاتیں ہوتی رہیں اور خلوص کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ انھیں بھی خوشگوار حیرت ہوئی کہ معاملات طے پانے کے قریب ہیں، لیکن آخر میں کہا گیا کہ مسودہ وزیرِ اعلیٰ کو دکھانا ہے، جس کے بعد پیش رفت رک گئی۔
    وزیرِ اعظم نے کہا کہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد بھی حکومت نے لانگ مارچ ختم کرنے کی درخواست کی، لیکن دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
    انھوں نے کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے بھی درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘جو گفتگو اس وقت کی جا رہی ہے، وہ ناقابلِ برداشت ہے۔ پانی اب سر سے گزر رہا ہے۔
    وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور بنوں جیسے علاقوں میں آئے روز حملے ہو رہے ہیں، لیکن صوبائی حکومت خاموش ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ ایک طرف ان کے جلوس نکل رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف لوگ نشانے پر ہیں

    پی ٹی آئی کا موقف اور مشترکہ اعلامیہ
    پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا ایک اہم مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی و امن و امان کی صورتِ حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
    اجلاس کے بعد جاری ہونے والے متفقہ اعلامیے میں پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ صوبے کے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو گی جس سے عوامی بے چینی اور احساسِ محرومی میں مزید اضافہ ہو گا۔
    پارٹی نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کی ترقی، امن اور آئینی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں مزید کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔ دہشت گردی کی ہر شکل کی غیر مشروط مذمت کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ اس فتنے سے نمٹنے کے لیے صوبائی اسمبلی کی منظور شدہ قراردادوں اور عوام کے نمائندوں کی مشاورت کو بنیاد بنایا جائے۔
    اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے اے این پی، جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کی جانب سے ممکنہ گورنر راج کی مخالفت کا خیرمقدم کیا اور دیگر جمہوری قوتوں کو بھی آئین کی بالادستی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی۔
    اعلامیے میں کہا گیا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ خیبرپختونخوا کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ، منتخب اسمبلی اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہوگا۔

    Related Posts

    حکومت کا عوام کو ایک اور ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان کی شاندار فتح، محمد آصف کو 0-5 سے شکست دے کر ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیا

    ضلع سیالکوٹ میں قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 14 دسمبر تک جاری رہے گی

    مقبول خبریں

    حکومت کا عوام کو ایک اور ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان کی شاندار فتح، محمد آصف کو 0-5 سے شکست دے کر ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیا

    ضلع سیالکوٹ میں قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 14 دسمبر تک جاری رہے گی

    قصور: دھی رانی پروگرام کے تحت 116 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

    اشیا کپ رائزانگ سٹار،بڑے بے آبروہوکرنکلے،سیمی فائنل میں بھارت کوسری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.