Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جھوٹ کو چھوڑیں، کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں،عبادات میں عاجزی اختیارکریں، خطبہ حج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مکہ مکرمہ:مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ سے بچیں اور سچائی کو اختیار کریں، کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں اور عبادات میں عاجزی اختیار کریں۔
    میدانِ عرفات میں حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ اسلام نے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات، دعاؤں اور استغفار میں وقت گزار رہے ہیں۔

    Full Hajj Khutbah 1447/2026: Khateeb Sheikh Ali Al Hudaify pic.twitter.com/rZ304q3GcG

    — The Holy Mosques (@theholymosques) May 26, 2026

    مسجد نمرہ میں امامِ حرم شیخ علی عبد الرحمان نے خطبۂ حج دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو تقویٰ، صبر، اخلاص اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت اختیار کرنے کی تلقین کی۔
    خطبۂ حج کا آغاز اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا سے کیا گیا۔ امامِ حرم نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ رب العزت کے لیے ہیں جو پوری کائنات کا مالک اور حقیقی حاکم ہے۔ انہوں نے حجاج کرام اور امتِ مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی اور نجات پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت کا دن انتہائی ہولناک ہوگا، اللہ کے خوف سے لوگ لرز اٹھیں گے، اس لیے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی چھوڑ کر اس کی اطاعت اختیار کی جائے۔
    امامِ حرم نے اپنے خطبے میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات برحق ہے اور اسی نے قیامت کا دن مقرر کر رکھا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سب سے بڑی کامیابی آخرت کی کامیابی ہے جبکہ اللہ کے سوا کوئی ہستی نفع یا نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے شرک کو سب سے بڑا ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کا رب ایک ہے، لہٰذا اسی کی بندگی اور فرمانبرداری اختیار کی جائے۔
    خطبے میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے، صبر، تقویٰ اور نیکی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ امامِ حرم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کو بے حساب عطا فرماتا ہے اور وہی اپنے بندوں کا دفاع کرتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اللہ کی نافرمانی کرنے والے گمراہی میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور جن بستیوں نے انبیائے کرامؑ کی نافرمانی کی وہ تباہ و برباد کردی گئیں۔
    امام عبدالرحمان الحذیفی نے کہا کہ بیت اللہ اللہ رب العزت کا مقدس گھر ہے اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ کو اسی کی بندگی کیلئے لوگوں کو بلانے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ اللہ کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر سے لاکھوں حجاج اللہ تعالیٰ سے معافی اور مغفرت طلب کرنے کیلئے میدانِ عرفات میں جمع ہیں۔
    خطبۂ حج میں واضح کیا گیا کہ حج عبادت، اتحاد اور اخوت کا عظیم ذریعہ ہے، اس میں سیاست، جھگڑا یا فساد کی کوئی گنجائش نہیں۔ امامِ حرم نے کہا کہ حج مسلمانوں کے درمیان اتفاق و اتحاد پیدا کرتا ہے اور رسول اللہ ﷺ نے حج کا مکمل طریقہ امت کو سکھا دیا ہے، اس لیے ہر مسلمان کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق مناسک ادا کرنے چاہئیں۔
    انہوں نے حجاج کرام کو ہدایت کی کہ جھوٹ سے بچیں اور سچائی کو اختیار کریں، کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں اور عبادات میں عاجزی اختیار کریں۔ خطبے میں مناسکِ حج کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ عرفات میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ قصر ادا کی جاتی ہیں، غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں، وہاں رات گزارنے کے بعد منیٰ جائیں اور شیطان کو کنکریاں ماریں۔
    امامِ حرم نے کہا کہ ایامِ تشریق کے دوران جمرات کو سات، سات کنکریاں ماری جائیں گی اور 13 ذوالحجہ تک رمی کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم اگر کوئی حاجی 12 ذوالحجہ کو واپس چلا جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حج کے دوران جلد بازی سے گریز کیا جائے اور نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے۔
    خطبے کے اختتام پر امامِ حرم نے نماز قائم کرنے، زکوٰۃ ادا کرنے اور ان مبارک ایام میں کثرت سے دعا و استغفار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بہترین دعا دعائے عرفہ ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ ہماری دنیا اور آخرت بہتر فرما، تمام حجاج کرام کی دعائیں قبول فرما اور انہیں سلامتی کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس پہنچا۔

    Related Posts

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    عبیرہ ضیاء انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) کی دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر

    مقبول خبریں

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ محبتانی، نئی عمارت تاحال تعمیر نہ ہو سکی

    سی سی ڈی کی بڑی کارروائی14 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

    عمران خان کے بیٹوں کا سکائی سپورٹس کو انٹرویو اور پی سی بی کی شکایت

    بلاگ

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.