بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز) سائوتھ ائیر کی پہلی پرواز فلائٹ آج دوپہر 12 بجے کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ نئی فضائی سروس کے آغاز سے گوادر، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان سفری سہولیات میں بہتری آنے اور تجارتی و سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نور الحق بلوچ نے ساتھ ائیر کی اعلی انتظامیہ سے ملاقات کی تھی، جس میں مکران اور گوادر کے لیے فضائی سروس شروع کرنے پر زور دیا گیا تھا تاکہ علاقے میں سفری مشکلات کو کم کیا جا سکے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے علاقائی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئی فضائی سروس سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ گوادر کے علاقائی رابطوں اور معاشی سرگرمیوں میں بھی بہتری متوقع ہے۔

