Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیرِ صدارت نوشہروفیروز ٹاؤن ماسٹر پلان پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیرِ صدارت نوشہروفیروز ٹاؤن کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں شہری ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبہ بندی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نوشہروفیروز ٹاؤن کے ماسٹر پلان پر ہونے والی پیش رفت، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسیٔ آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ علی مراد ابڑو اور کنسلٹنٹ سید بابر علی شاہ نے ماسٹر پلان کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مسائل، تکنیکی امور اور مجوزہ تجاویز سے اجلاس کو آگاہ کیا۔کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد سے شہری مسائل کے دیرپا حل، منظم شہری ترقی اور عوام کو جدید و معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا کہ نوشہروفیروز کو ٹاؤن کمیٹی سے ٹاؤن میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جا چکا ہے، لہٰذا بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلان پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹی او آرز کے تحت ہیلتھ، ایجوکیشن، پبلک ہیلتھ، ورکس اینڈ سروسز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جو ماسٹر پلان کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے اجلاس منعقد کریں اور اپنی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ماسٹر پلان میں شامل تمام ادارے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور پیش رفت پر مبنی پروگریس رپورٹس جمع کرائیں تاکہ ترقیاتی اقدامات کی مؤثر نگرانی اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے اپنی تجاویز اور ورکنگ پیپرز جلد از جلد مکمل کرکے جمع کرائیں گے تاکہ ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
    اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کمیٹی کاشف میمن، ریجنل ڈائریکٹر عبدالعلیم، پی ایچ ای، ہائی ویز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ، پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

    Related Posts

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    مقبول خبریں

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    حراست میں لیے گئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی رہا، پارلیمنٹ میں طلبہ کے معاملے کو دوبارہ اٹھانے کا اعلان

    ’بحرین میں امیزن کا ڈیٹا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا‘، آئی آر جی سی کا دعویٰ

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.