لاہور(نعیم احمدسے)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 135واں بورڈ اجلاس پیسک ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ایم ڈی پیسک مبین الہی کی ایجنڈا آئٹمز بارے تفصیلی بریفننگ بورڈ نے 3. 1 ارب روپے کے حکومتی قرضے کی واپس ادائیگی کی منظوری دی بورڈ نے 20 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں سروے کے نتیجے میں نکلنے والے 403 اضافی پلاٹس فروخت کرنے کی منظوری دی ان پلاٹوں کی فروخت سے 11 ارب 22 کروڑ روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے جس سے انڈومنٹ فنڈ بنایا جائے گا بورڈ نے پیسک کی ناکارہ پراپرٹیز کی نیلامی کے شیڈول کی بھی منظوری دی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ منڈی بہاوالدین کا ریوائز پی سی ون بھی منظور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کیلئے فنانشیل ایڈوائزری سروسز کے حصول کی بھی منظوری پیسک فنانشیل ایڈوائزر کی تقرری عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ایکٹ 1973میں ترامیم کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا ترمیمی بل کی کابینہ اور پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے موثر مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ اجلاس کو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قائد آباد کے قیام کے سول ورک پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کا بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے قائد آباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بن رہی ہے جہاں پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے کارخانے لگیں گے ،چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر کی پیسک کے ریجنل ڈائریکٹرز کو پوری طرح متحرک کرنے کی ہدایت سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے ماسٹر پلانز کو آپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت تمام سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کا ٹوپو گرافک سروے جاری ہے ،ایم ڈی پیسک مبین الہیپیسک کی گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکلز میں تبدیل کرنے کے پروگرام پر بھی کام کیا جارہا ہے ،ایم ڈی پیسک سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود ،پیسک کے ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران کی اجلاس میں شرکت ۔
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 135واں بورڈ اجلاس،نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا

