(محمد آصف کی رپورٹ)کوٹ ادو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی ہدایات پر تھانہ صدر سرور شہید پولیس نے شراب کشید اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید ملک ندیم حیدر کی سربراہی میں کی گئی۔ کوٹ ادو پولیس کا منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او کوٹ ادو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید ملک ندیم حیدر اور ان کی ٹیم نے علاقے میں شراب کشید اور فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور علاقے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

