(سکھر ( رپورٹ/عبدالرحمان راجپوت) ایم ایس جی ایم سی ہسپتال سکھر، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ کا ہسپتال کا طوفانی دورہ! ہسپتال کے راستوں پر بڑھتی ہوئی بے ہنگم رش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سکیورٹی انچارج کو للکارتے ہوئے سخت احکامات جاری کر دیے کہ ایک لمحے کی بھی تاخیر برداشت نہیں، فوری طور پر ہسپتال کے احاطے سے فالتو گاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ مریضوں کو درپیش اذیت کا فوری تدارک ممکن ہو۔
اسپتال کی ڈسپنسری میں داخل ہوتے ہی ایم ایس نے ادویات کے ذخائر کا ایسا کڑا معائنہ کیا کہ عملے کے ہوش اڑ گئے، اور مریضوں سے براہِ راست ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کر کے صورتحال کا زمینی جائزہ لیا۔
سب سے اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے، ایم ایس نے پیڈیاٹرک وارڈ میں آکسیجن کی قلت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا! آکسیجن سپلائی سینٹر کے قیام کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ کا عزمِ مصمم ہے کہ ہر وہ انسان دوست قدم اٹھایا جائے گا جو مریضوں کی فلاح اور ان کی بہترین خدمت کے لیے ناگزیر ہے!
ایم ایس جی ایم سی ہسپتال سکھر، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ کا مشن، خدمتِ انسانیت!

