میلسی سے (سجاد سحر) سوسائٹی آف ہومیوپیتھس میلسی ونگ کی طرف سے ماہانہ راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کا پروگرام عسکری کالج فضل ٹاؤن جلہ جیم روڈ میلسی میں منعقد ہوا جس میں سینے کے امراضِ کا ہومیوپیتھک علاج کے موضوع پر ڈسکشن ہوئ ـ
تلاوت کلام پاک کے بعد جلہ جیم کے ہومیو ڈاکٹر محمد اکبر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سینے کے امراض کی بنیادی وجہ ڈسٹ الرجی ہے ـ کرم پور کے ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ دمہ سانس کی نالیوں میں دائمی سوزش ہے جو الرجی ، ماحولیاتی آلودگی ، اور وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہےـ
سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر میاں عبد المجید نے کہا کہ سینے کے امراض کا ہومیو پیتھی میں مؤثر علاج موجود ہے ـ
سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سینئر ڈاکٹر منظور حسین نے ٹریکیا (Trachea) اور برونکائ ( Bronchi ) کی اناٹومی تصاویر کی مدد سے بیان کی اور کہا کہ برونکائٹس ( Bronchitis) سانس کی نالیوں میں سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے ، سوزش بڑھ جانے سے بلغم پیدا ہوتی ہے ، شدید کھانسی ، سانس پھولنا ، سینے میں جکڑن ، بخار، تھکاوٹ ، جسم میں درد ، سردی لگنا اور سینے میں سیٹی کی آواز آتی ہے ـ چیسٹ ایکسرے ، خون اور بلغم ٹیسٹ سے مرض کی تشخیص کی جاتی ہے تاکہ بروقت علاج سے مریض کی جان بچائ جا سکےـ
پروگرام میں ڈاکٹر محمد جمیل, ڈاکٹر محمد یار بھٹی, ڈاکٹر محمد یاسین اور ڈاکٹر غلام جعفر نے بھی شرکت کی –
سوسائٹی آف ہومیوپیتھس میلسی ونگ کی طرف سے ماہانہ راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کا پروگرام

