Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وقفے وقفے سے فاقہ‘ ہر کسی کے لیے مؤثر نہیں، نئی تحقیق نے وزن کم کرنے کی حقیقت واضح کردی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    وزن میں کمی کے لیے دنیا بھر میں مقبول ہونے والی انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ یعنی وقفے وقفے سے فاقہ کرنے کی غذائی حکمت عملی سے متعلق نئی تحقیق نے اہم انکشاف کیا ہے کہ یہ طریقہ ہر فرد کے لیے یکساں فائدہ مند نہیں، اور صرف کھانے کے اوقات محدود کرنا وزن گھٹانے یا میٹابولزم بہتر بنانے کی ضمانت نہیں۔
    ماہرین کے مطابق انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کی مختلف اقسام، جیسے 16:8 ڈائٹ یا 5:2 پلان، اس بنیاد پر مقبول ہیں کہ مخصوص وقت یا دنوں میں کھانے کی مقدار محدود کی جائے۔ اسی طرح ٹائم ریسٹرکٹڈ ایٹنگ (TRE) میں روزانہ کھانے کو 10 گھنٹے یا اس سے کم دورانیے تک محدود رکھا جاتا ہے، جبکہ باقی وقت فاقہ کیا جاتا ہے۔
    تاہم جرمن انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن نیوٹریشن کی نئی تحقیق کے مطابق صرف کھانے کے اوقات بدلنے سے صحت میں نمایاں بہتری نہیں آتی، جب تک مجموعی کیلوریز میں کمی نہ کی جائے۔ تحقیق میں زائد الوزن یا موٹاپے کا شکار 31 خواتین کو شامل کیا گیا، جنہوں نے مختلف اوقات پر مبنی دو الگ الگ TRE شیڈولز پر عمل کیا۔
    ایک شیڈول میں شرکا نے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھانا کھایا، جبکہ دوسرے میں دوپہر 1 بجے سے رات 9 بجے تک۔ دونوں صورتوں میں دی جانے والی غذا تقریبا ایک جیسی تھی اور اس میں کیلوریز اور غذائیت کی مقدار برابر رکھی گئی۔
    تحقیق کے دوران خون کے نمونے، جسمانی ردعمل اور اندرونی حیاتیاتی گھڑی یعنی سرکیڈین ردھم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اگرچہ کھانے کے اوقات جسمانی گھڑی پر اثرانداز ہوتے ہیں، مگر انسولین حساسیت، بلڈ شوگر، خون میں چربی یا سوزش کے اشاریوں میں کوئی نمایاں طبی بہتری سامنے نہیں آئی۔
    تحقیق کی سربراہ پروفیسر اولگا رامخ کے مطابق وزن کم کرنے یا میٹابولزم بہتر بنانے کے لیے صرف وقت نہیں بلکہ توانائی کے توازن، یعنی کیلوریز کی مجموعی مقدار، بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مطالعات میں نظر آنے والے فوائد غالبا غیر ارادی کیلوری کمی کا نتیجہ تھے، نہ کہ صرف کھانے کا دورانیہ محدود کرنے کا۔
    ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر فرد کا جسمانی نظام، جینیاتی ساخت اور روزمرہ حیاتیاتی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کے اثرات بھی سب پر یکساں نہیں ہو سکتے۔

    Related Posts

    امریکا نے جنرک ادویات پر بھاری ٹیرف عائد کردیا، بھارت متاثرہ ترین ملک

    کوئٹہ ،ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش

     صرف میٹھی چیزوں میں ہی نہیں، ان پیک شدہ غذاؤں میں بھی چھپی ہوتی ہے چینی، پیک شدہ مشروبات میں بھی ہو سکتی ہے اضافی شکر

    مقبول خبریں

    کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج پر سادہ لباس میں کارروائی کرنے والے کون تھے؟

    ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 47 پیسے کا اضافہ، مہنگائی کانیا طوفان

    این ٹی اے کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 اب بھی خالی: حکومت

    طلبہ تحریک: جنتر منتر پہنچے خودکشی کرنے والی طالبہ کے اہل خانہ نے کہا – یہ اور کتنے بچوں کی جان لیں گے

    ’ہاتھ میں ترنگا تھا، اچانک چھرے آ کر لگے‘، زخمی طالب علم ساحل کی روداد، راہل گاندھی نے جاری کی ویڈیو

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.