Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈارک انرجی: کائنات کے سب سے بڑے 3D نقشے میں پراسرار قوت سے متعلق نئے اشارے

      ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

      پاکستان کی ایک اور نجی ائیرلائن: ”ساؤتھ ایئر“ کا پہلا طیارہ پاکستان لینڈ کر گیا، جون سے اڑان بھرے گا

      وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حزب اللہ کے ڈرون حملے، اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 شدید زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لبنان پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر تابڑ توڑ فضائی حملے جاری ہیں جس کے لیے وہ جدید ڈرونز استعمال کر رہا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی سرحد کے نزدیک حزب اللہ نے دھماکا خیز ڈرونز سے حملے کیے جس میں ایک فوجی مارا گیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہونے والے فوجی کی شناخت 47 سالہ وارنٹ آفیسر (ر) الیگزینڈر گلووانیوف کے نام سے ہوئی ہے جو ٹرانسپورٹ سینٹر کی 6924 ویں بٹالین میں ڈرائیور کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب منارا کے علاقے میں حزب اللہ نے کئی دھماکا خیز ڈرون داغے گئے۔ جن میں سے ایک ڈرون حملے میں گلووانیوف مارے گئے۔

    فوجی تحقیقات کے مطابق حزب اللہ کا یہ ڈرون براہِ راست اسرائیلی علاقے میں آکر گرا تھا جس میں فوجی اہلکار نشانہ بن گئے۔

    یاد رہے کہ اپریل میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تھی لیکن جھڑپوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ جنگ بندی کے بعد سے جنوبی لبنان میں مارا جانے والا یہ پانچواں اسرائیلی فوجی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا کہ پیر کے روز جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مزید ڈرون حملوں میں تین اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی۔

    فوج کے مطابق زخمی اہلکاروں کو نکالنے کے لیے بھیجا گیا اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث جنوبی لبنان میں پھنس گیا تھا۔ بعد ازاں دوسرا ہیلی کاپٹر روانہ کرکے زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے واضح کیا کہ ہیلی کاپٹر دشمن کی فائرنگ کا نشانہ نہیں بنا بلکہ خرابی تکنیکی نوعیت کی تھی۔

    Related Posts

    کروز جہازکے فرنچ اور امریکی مسافر کے ہنٹا وائرس ٹیسٹ پازیٹو نکلے

    امریکا کے سیریل ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش  کا ایک اور عجیب و غریب کارنامہ

    یوکرین جنگ: دو وقت کی روٹی کے لیے خواتین ’کوکھ کرائے پر دینے‘ پر مجبور

    مقبول خبریں

    غریب کیلئے سختی، بااثر کیلئے نرمی؟ سیکرٹری بار کیخلاف مقدمہ، وکلا کا احتجاج پولیس کے خلاف کاروائی کا عندیہ

    عید الاضحیٰ پر شہریوں کی موجیں: چاند رات تک اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی بڑی تجویز، حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی

    بجٹ 2026-27،آئی ایم ایف کی فرمائش پر 230 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کی تیاریاں

    ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

    سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، چاندی مستحکم

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.