Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹوبہ ٹیک سنگھ ،دیرینہ دشمنی ، ڈیرے پر فائرنگ،4 ہلاک، ن لیگ کے رکن اسمبلی ایوب گادھی سمیت تین زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹوبہ ٹیک سنگھ:تھانہ رجانہ کے علاقہ 184 گ ب میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی کرنل(ر) سردار ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایم پی اے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیرے کو گھیر کر اچانک فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ضیغم عباس، ندیم، حقنواز اور خالق داد شامل ہیں۔واقعے میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل(ر) سردار ایوب گادھی، شہباز اور ریاض شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا۔ سردار ایوب گادھی کو حالت تشویشناک ہونے پر لاہور منتقل کردیاگیا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او ٹوبہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق حملہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

    ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ ڈیرے اور اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

     

    Related Posts

    پسرور، منانے میں ناکامی پرشوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس ،سالے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

    امریکا کی جانب سے ایران تجاویز مسترد کئے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    ایران کا جواب قابل قبول نہیں: ٹرمپ

    مقبول خبریں

    ٹوبہ ٹیک سنگھ ،دیرینہ دشمنی ، ڈیرے پر فائرنگ،4 ہلاک، ن لیگ کے رکن اسمبلی ایوب گادھی سمیت تین زخمی

    امریکا کی جانب سے ایران تجاویز مسترد کئے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    بھارت کا جنگی جنون،متعدد اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ

    شکیرا کے بعد ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کا اعزاز

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.