نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی زیرِ قیادت پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایت اور سربراہی میں ضلع پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران منظم جرائم میں ملوث 15 خطرناک گینگز کو بے نقاب کر کے ان کا خاتمہ کیا گیا۔
ضلع کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 18 پولیس مقابلوں کے دوران 18 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 14 سرگرم جرائم پیشہ عناصر کو بھی گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا۔
کارروائیوں کے دوران قانون سے فرار 95 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا گیا۔

