واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ ایران ’تباہی کی حالت‘ میں ہے اور جلد از جلد آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے انہیں مطلع کیا ہے کہ وہ ’تباہی کی حالت‘ میں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ ’جلد سے جلد آبنائے ہرمز کو کھول دے۔‘
انہوں نے مزید لکھا: ’کیونکہ وہ اپنی قیادت کی صورت حال کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں (جو مجھے یقین ہے کہ وہ کر سکیں گے!)۔‘
ایران تباہ کن حالت میں، جلد ازجلد ہم سے آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

