Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خلا میں سب سے زیادہ دور جانیکا ریکارڈ، آرٹیمس II کی عملے سمیت بحفاظت واپسی

      بلیک میلرز ہوشیار! مریم نواز کا ’پنجاب سائبر کرائم یونٹ‘ بنانے کا اعلان؛ بچیوں کو شکایت کے لیے تھانے نہیں جانا پڑے گا

      جنگ بندی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

      کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سڈنی میں گرفتار، وجہ کیا بنی؟ پی ایس ایل کا کیا ہوگا؟

       صنعتی انقلاب کی دستک: مریم نواز کی چینی وفد سے ملاقات ،بڑا بریک تھرو، سولر پینل اب پنجاب میں بنیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل، کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور+ اسلام آباد ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے تحت 17 اپریل تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، موسلادھار بارشوں کا سلسلہ17 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
    بتایا گیا ہے کہ اس نئے سسٹم کے باعث آج چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل برسنے کی توقع ہے، اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ میں کل بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔
    بتایا جارہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے بھی ملک کے مختلف حصوں میں 12 سے 17 اپریل تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں 13 سے 17 اپریل بارش کا امکان ہے، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں بھی 13 سے 17 اپریل بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی 12 سے 17 اپریل تک بارش متوقع ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 12 سے 17 اپریل تک آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    Related Posts

    سفارت کاری سے سمندری کنٹرول تک: کیا آبنائے ہرمز پر ’ٹرمپ لاک‘ عالمی معیشت کا رخ بدل دے گا؟

    کیا مستقبل کی جنگیں اب ٹینکوں سے نہیں، بلکہ ایک ‘سافٹ ویئر اپڈیٹ’ سے لڑی جائیں گی؟

    کنگ بابر کااہم اعزاز،ٹاپ ٹین میں شمولیت سے کچھ ہی دور

    مقبول خبریں

    کیا مستقبل کی جنگیں اب ٹینکوں سے نہیں، بلکہ ایک ‘سافٹ ویئر اپڈیٹ’ سے لڑی جائیں گی؟

    بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل، کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟

    کنگ بابر کااہم اعزاز،ٹاپ ٹین میں شمولیت سے کچھ ہی دور

    پوپ لیو چہاردہم کا ’اعلانِ امن‘: "قادرِ مطلق ہونے کا وہم ترک کرو، بم برسانے والوں پر خدا کی برکت نہیں ہوتی”

    برصغیرکی ایک اور سریلی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش،آشا بھوسلے چل بسیں

    بلاگ

    سفارت کاری سے سمندری کنٹرول تک: کیا آبنائے ہرمز پر ’ٹرمپ لاک‘ عالمی معیشت کا رخ بدل دے گا؟

    پنجاب پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ "بے نقاب نیوز” افسران کے نام منظر عام پر لے آیا

    چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل دونوں گریڈ 22، مگر کنٹرول سیکرٹری داخلہ کے پاس کیوں ؟آئی جی کا تبادلہ یقینی، نئے نام سامنے آگئے، صحافی آصف چوہدری اندر کی خبر لے آئے

    چاولوں میں چھپا قتل کا راز، سالانہ ختم کی مٹھاس نے جرم کو بے نقاب کیا، عمر ورک کی سلیکشن کام کر گئی

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.