لاہور( رپورٹ ملک ظہیر)
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور بھر میں جعلساز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ہزار 500 کلو لاغر مرغیاں، ناقص گوشت، 1 ہزار 140 لٹر ملاوٹی دودھ، ممنوعہ چائنہ نمک اور دیگر غیر معیاری اشیاء تلف کر دیں۔
کارروائی کے دوران فیروزوالا میں ایک معروف باربی کیو ریسٹورنٹ کو بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علی الصبح اور رات گئے تک ناکہ بندیوں کے دوران 255 دودھ بردار گاڑیوں اور 71 میٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی جبکہ مجموعی طور پر 99 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی سخت نگرانی جاری ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں تین شفٹوں میں فوڈ بزنسز کی چیکنگ کر رہی ہیں۔


