اسلا م آباد : صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز منگل، 2 دسمبر 2025 کو صبح 11 بجے طلب کر لیا۔
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے تحت طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

