Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ ، نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی، افغان حملہ آورگرفتار،یہ دہشت گردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ۔۔۔افغان حملہ آور گرفتار۔۔۔  ہولناک واقعے کے بعد تمام افغان شہریوں کی امیگریشن کارروائی روک دی گئی

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/tweeload_fq3m23do.mp4

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور سابق صدر بائیڈن کے منظور کردہ ایک قانون کے تحت افغانستان سے آیا تھا اور اب بائیڈن انتظامیہ کے دور میں افغانستان سے امریکا آئے تمام افراد کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔
    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہونے والے اس بھیانک حملے میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکاروں پر ’پوائنٹ بلینک رینج‘ سے گولی چلائی گئی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/tweeload_tg03dtek.mp4

    حکام کے مطابق، بدھ کے روز ہونے والے حملے میں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
    حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان نژاد رحمان اللہ لکانوال کے طور پر ہوئی، جو 2021 میں Operation Allies Welcome کے تحت امریکا آیا تھا۔ حملہ آور نے اکیلے کارروائی کی اور ہینڈگن استعمال کی۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ گھناؤنا حملہ برائی پر مبنی، دہشت گردانہ اور نفرت انگیز کارروائی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے یہ نہ صرف ہماری قوم بلکہ انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔بطور امریکی صدر میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں کہ جس جانور نے یہ ظلم کیا ہے، اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے‘
    انھوں نے بتایا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو حاصل معلومات کے مطابق، زیرِ حراست مشتبہ شخص کا تعلق افغانستان سے ہے جسے بائیڈن انتظامیہ 2021 میں ملک میں لے کر آئی تھی۔

    صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ حملہ آور بھی ان فلائیٹس میں امریکا پہنچا تھا جن کے بارے میں کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ان میں سوار افراد کون ہیں اور صدر بائیڈن کی جانب سے منظور کیے گئے ایک قانون کے نتیجے میں اس شخص کی قانونی حیثیت میں توسیع کی گئی۔’یہ حملہ ہمارے ملک کو درپیش سب سے بڑے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔‘
    انھوں نے دعویٰ کیا کہ سابقہ امریکی انتظامیہ نے بنا کسی جانچ پڑتال کے دو کروڑ سے زائد غیر ملکیوں کو امریکہ میں داخل کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں افغانستان سے امریکہ آئے تمام افراد کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائی گی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/tweeload_1au392kq.mp4

    صدر ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی ایسے غیر ملکی کو امریکا سے نکالنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کا یہاں سے تعلق نہیں یا جن سے ہمارے ملک کو فائدہ نہیں پہنچتا۔اگر وہ ہمارے ملک سے محبت نہیں کر سکتے تو ہمیں وہ نہیں نہیں چاہیے۔
    امریکا کے شہریت اور امیگریشن سروسز کے محکمے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور جانچ کے پروٹوکولز کے جائزے تک افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستوں پر کارروائی معطل کی جا رہی ہے۔
    ایکس پر جاری ایک بیان میں محکمے کا کہنا ہے کہ ہمارے وطن اور امریکی عوام کی حفاظت ہمارا واحد مشن ہے۔
    محکمے کی جانب سے یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

     

    Related Posts

    ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھلنےکی انوکھی وجہ سامنے آگئی! سیاحوں کا اہم کردار

     خاتون کا عطیہِ اعضا، بہوؤں نے روایات کو توڑتے ہوئے ارتھی کو دیا کاندھا

    دہلی میں مسلمان خاتون صحافیوں پر حملے پر محبوبہ کا طنز، کہا۔۔امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق بھاگوت کا دعویٰ کھوکھلا

    مقبول خبریں

    قیدی خاتون ہسپتال سے نومولود بچے سمیت فرار

    کمشنر   حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت اجلاس

    ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی نے ایک اور قیمتی جان لے لی

    ایک ہی سیٹ پر 35 سال ملازمت کرنے والے سرکاری ملازم کا تبادلہ

    ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھلنےکی انوکھی وجہ سامنے آگئی! سیاحوں کا اہم کردار

    بلاگ

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.