جنوبی کوریا سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ مقبول اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش اُن کی گاڑی سے ملی ہے۔ کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ اداکار کو پیر، 4 اگست کی صبح سیئول کے نواحی علاقے میں واقع ان کے رہائشی کمپلیکس کی پارکنگ میں موجود گاڑی میں مردہ پایا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جس کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جا سکے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اداکار کو صبح 8 بجے ایک قریبی جاننے والے نے اس حالت میں دیکھا۔ موقع پر موجود پولیس نے بتایا کہ نہ تو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا ہے اور نہ ہی کسی پرتشدد واقعے یا قتل کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

