لاہور:جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی سابقہ بیوی کی دوبارہ شادی ہو رہی ہے ایکس پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کا یہ مزاحیہ پیغام صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پیغام کے ساتھ انھوں نے جِم میں موجود اپنی تصویر بھی شامل کی ہے۔
دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا ہے۔
When you find out your ex is getting remarried #PSLNewEra pic.twitter.com/gL00wQQx10
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) January 14, 2026
یہ بظاہر پی سی بی کا اپنے ہی ایک فیصلے سے یوٹرن ہے جس میں اس نے اعلان کیا تھا کہ وہ خود 2026 کے سیزن میں ٹیم کو چلائیں گے۔ علی ترین کے ساتھ لیگ کے انتظامی اور مالی معاملات پر اختلافات کے بعد پی سی بی نے ان کے معاہدے کی تجدید نہیں کی تھی۔
بدھ کو اخباروں میں شائع ہونے والے اس اشتہار میں پی سی بی نے ملتان کی ٹیم فرنچائز رائٹس کے لیے ممکنہ سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے بعد سے ملتان کی ٹیم نہ صرف لیگ کا اہم حصہ رہی ہے بلکہ شائقین میں اس کی بڑی فالوئینگ بھی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے حقوق حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار 30 جنوری شام تین بجے تک بولی جمع کروا سکتے ہیں۔

