بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں اس وقت شکاری خود شکار بن گیا جب ایک جے راج سنگھ نامی 50سالہ سپیرے نے راہگیروں کو متاثر کرنے کے لئے کھیت سے چھ فٹ لمبا کوبرا سانپ پکڑ کر گلے میں ڈال لیا تاہم صورت حال اس وقت بگڑ گئی جب یکے بعد دیگرے تین دفعہ کوبرے سانپ نے سپیرے کو ڈس لیا اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے جے راج سنگھ کو مردہ قراردیدیا۔

