راولپنڈی: راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔مرزا ساجد بیگ اڈیالہ جیل کے نئے افسر مہتمم ہوں گے،
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت کی جانب سے غفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ 13جولائی 2024ء کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کی جگہ محکمہ جیل خانہ جات نے گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کو تعینات کیا تھا۔


