اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروسز میں کسی بھی قسم کی بندش سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہیں، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔
بدھ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ معمول کے مطابق سب میرین کیبل کی دیکھ بھال کا عمل جاری ہے تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔پی ٹی اے انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

