Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے لئے امریکا نےامیگرینٹ ویزے بند کردیئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سمیت 75ممالک کیلئے امیگرینٹ ویزہ پراسیسنگ روک دی
    امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کئی ملکوں کے شہری امیگرینٹ ویزے پرامریکا آنے کے بعد واپس نہیں جاتے، امریکا نے امیگرینٹ ویزہ پراسیسنگ غیرمعینہ مدت کیلئے روکی ہے۔

    The State Department will pause immigrant visa processing from 75 countries whose migrants take welfare from the American people at unacceptable rates. The freeze will remain active until the U.S. can ensure that new immigrants will not extract wealth from the American people.

    — Department of State (@StateDept) January 14, 2026


    امریکی وزارت خارجہ نے پبلک چارج رول کے مطابق امیگرینٹ ویزہ پراسیسنگ منجمد کی۔ فراڈ ، جانچ پڑتال اور حکومت پر بوجھ بننے کے خدشات کے باعث فیصلہ کیا گیا۔ امریکا نے پاکستان سمیت 75ممالک کیلئے امیگرینٹ ویزہ پراسیسنگ غیرمعینہ مدت کیلئے روکی ہے۔ ان ممالک میں صومالیہ ، سوڈان، تنزانیہ ، شام ، تھائی لینڈ، تیونس ، یوگنڈا، یمن، یوراگوئے، ازبکستان بھی شامل ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے والے تارکین وطن کی شہریت منسوخ ہوگی۔ ڈیٹرائٹ اکنامک کلب میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ صومالیہ یا کسی بھی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کی شہریت منسوخ کرنے جا رہی ہے جنہوں نے ہمارے کسی شہری کو دھوکہ دیا ہو، ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کو دھوکہ دیا ہو اور اس میں انہیں سزا ہوئی ہو، ایسے لوگوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔
    بتایا جارہا ہے کہ امریکا نے ویزہ قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی طلباء اور روزگار کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے پہلے سال کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے گئے، ان میں کاروبار اور سیاحت کے ویزے رکھنے والے وہ افراد بھی شامل تھے جو مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود امریکا میں قیام پذیر رہے۔

    معروف تجزیہ نگار مائیکل کوگلمین  کا اپنی ایکس پر پوسٹ میں  کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان سفارتی تعلقات میں آنے والی نمایاں بہتری اور اعلیٰ سطح کے رابطے بھی اس فیصلے کو روکنے میں ناکام رہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ ‘ویزہ فریز’ (Visa Freeze) پالیسی کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ ان کی وسیع تر قومی سلامتی اور امیگریشن اصلاحات کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

    Pakistan is among 75 countries reportedly hit with an indefinite visa processing freeze by the Trump administration.
    The resurgence in Pakistan’s ties with the US apparently didn’t shield it from this.
    Bangladesh, Bhutan, and Nepal are also on the list.

    — Michael Kugelman (@MichaelKugelman) January 14, 2026

    Related Posts

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز پرحملہ، رینجرز اہلکار شہید

    سعودی عرب پر حملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت، مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت

    مقبول خبریں

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

    ہسپتال میں داخل معذور لڑکی کا گردہ نکالنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، 3 ملزم گرفتار

    امریکا کے مسلسل تیسری رات بھی ایران پر حملے، جوابی کارروائی میں امارات کے سپر ٹینکر تباہ،بحرین پر میزائل، ڈرونز حملے

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.