کیلے فورنیا : دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ (WhatsApp) اپنے کروڑوں صارفین کے لیے ایک اور شاندار تکنیکی سہولت پیش کرنے جا رہی ہے۔
اب واٹس ایپ صارفین کو اپنی پسندیدہ انسٹاگرام ریلز (Instagram Reels) دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے لنک کاپی کرنے یا ایپ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ یہ کام براہِ راست واٹس ایپ چیٹ کے اندر سے ہی ممکن ہو سکے گا۔ٹیکنالوجی اپ ڈیٹس اور جدید فیچرز پر نظر رکھنے والی معتبر ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ (WABetaInfo) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اس نئے فیچر کی ازخود آزمائش شروع کر دی ہے۔
اس جدید سہولت کے تحت ایپ کے اٹیچمنٹ مینیو (Attachment Menu) اور گیلری مینیو کے لسٹ ویو میں خاص طور پر ’انسٹاگرام ریلز‘ کا ایک نیا شارٹ کٹ شامل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا پکر کے تین خصوصی ٹیبز اور شیئرنگ کا طریقہ
نئے شارٹ کٹ پر ٹیپ کرتے ہی صارف کے سامنے ایک مخصوص ونڈو کھلے گی جس میں تین مختلف حصے (Tabs) دیے جائیں گے:ریسنٹ (Recent) ٹیب: جس میں حال ہی میں دیکھی گئی تمام ریلز خود بخود نظر آئیں گی۔
سیوڈ (Saved) ٹیب: اس حصے میں انسٹاگرام پر محفوظ (Save) کی گئی ویڈیوز کی لسٹ موجود ہوگی۔
لائیکڈ (Liked) ٹیب: جہاں صارف کی پسند (Like) کردہ تمام ریلز کا ریکارڈ دستیاب ہوگا تا کہ بغیر وقت ضائع کیے مطلوبہ ویڈیو منتخب کر کے براہِ راست چیٹ میں بھیجی جا سکے۔
میٹا اکاؤنٹس سینٹر کی شرط لازمیرپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ‘میٹا اکاؤنٹس سینٹر’ (Meta Accounts Center) کے ساتھ منسلک (Link) ہونا ضروری ہے۔ اگر صارف کا انسٹاگرام اور واٹس ایپ اکاؤنٹ آپس میں لنک نہیں ہوگا تو یہ شارٹ کٹ اور میڈیا پکر فعال نہیں ہو سکے گا۔’میٹا‘ کی جانب سے اس فیچر کی شمولیت کو انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے درمیان بڑھتے ہوئے انضمام کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے۔ فی الوقت بیٹا ٹیسٹنگ میں موجود یہ فیچر جلد ہی تمام عام صارفین کے لیے گلوبل اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

