کراچی : ویوو نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون vivo Y32 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فون خاص طور پر ایسے صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جن کا دن مصروف گزرتا ہے اور جنہیں ایک ایسے فون کی ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ دیر تک ساتھ دے۔
پروفیشنل نوجوان، موبائل کے ذریعے کام کرنے والے افراد اور زیادہ استعمال کے لیے قابلِ اعتماد فون چاہنے والوں کو مدنظر رکھتے ہوئے vivo Y32ایک واضح وعدے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ یہ بغیر کسی سمجھوتے کے پورا دن ساتھ دے گا۔ 8000 mAhکی بڑی بیٹری، خوبصورت ڈیزائن اور مضبوط ساخت کے ساتھ، Y سیریز کا یہ نیا فون روزمرہ زندگی اور کاموں میں صارفین کا قابلِ اعتماد ساتھی بننے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ پورے دن اپنے کام آسانی سے جاری رکھ سکیں۔ vivo Y32کی سب سے بڑی خوبی اس کی طاقتور بیٹری ہے جو صبح سے رات تک صارفین کو بار بار فون چارج کرنے کی پریشانی سے بچانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ چاہے کوئی ڈیلیوری رائیڈر شہر میں سفر کر رہا ہو، کوئی ٹھیکیدار کام کی جگہ پر مصروف ہو یا کوئی پروفیشنل ایک میٹنگ سے دوسری میٹنگ میں جا رہا ہو، فون کی بیٹری ختم ہونے سے کام متاثر ہو سکتا ہے۔
vivo Y32میں 8000 mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جو مصروف ترین دن میں بھی زیادہ دیر تک ساتھ دینے کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ بار بار فون چارج کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اب صارفین کئی گھنٹوں تک راستہ معلوم کرنے کے لیے نیویگیشن استعمال کر سکتے ہیں، اپنے کلائنٹس سے مسلسل رابطے میں رہ سکتے ہیں اور گھر واپسی کے دوران تفریح کے لیے بھی فون استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فون اس سوچ کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ کاروبار اور کام کا سلسلہ رکے نہیں۔
بیٹری کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ 1,500 بار مکمل چارج ہونے کے بعد بھی اس کی صحت کم از کم 80 فیصد برقرار رہے۔ اگر فون کو ہر ڈیڑھ دن بعد مکمل چارج کیا جائے تو یہ تقریباً چھ سال کے استعمال کے برابر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فون کئی سال بعد بھی قابلِ اعتماد کارکردگی دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔vivo Y32 منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ میں 4 گھنٹے تک اسٹینڈ بائی حالت میں رہ سکتا ہے جبکہ منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں 24 گھنٹے تک اسٹوریج کی سہولت برقرار رکھ سکتا ہے۔ اس طرح یہ فون مختلف درجہ حرارت میں بھی صارفین کا ساتھ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
بیٹری کو طویل عرصے تک بہتر حالت میں رکھنے کے لیے اس میں اسمارٹ چارجنگ انجن (Smart Charging Engine) بھی شامل ہے جو صارفین کے فون استعمال کرنے کی عادت کو سمجھ کر بیٹری پر غیر ضروری دباؤ کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اوور نائٹ چارجنگ پروٹیکشن (Overnight Charging Protection) فون کے چارج ہونے کے عمل کو اس طرح کنٹرول کرتا ہے کہ صارف کے جاگنے سے پہلے چارجنگ مکمل ہو جائے۔جب فون کو جلدی چارج کرنے کی ضرورت ہو تو 44W فلیش چارج (FlashCharge) کی سہولت موجود ہے جو مختصر وقفے میں فون کو تیزی سے چارج کرنے میں مدد دیتی ہے تاکہ صارف بغیر زیادہ انتظار کیے دوبارہ اپنے کام شروع کر سکیں۔
’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

