Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹنڈوالہیار: یومِ سیاہِ کشمیر پر ضلعی انتظامیہ اور اسکولوں کی ریلیاں، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹنڈوالہیار (رپورٹ: تیمور رضا قائم خانی)

    27 اکتوبر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یومِ سیاہ منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفیٰ لغاری کی ہدایت پر ضلع بھر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور مختلف پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ٹنڈوالہیار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون آصف علی خاصخیلی کی قیادت میں سید مرتضیٰ شاہ ڈاڈاہی بلدیہ ہال سے پریس کلب ٹنڈوالہیار تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ جبکہ تعلقہ چمبڑ میں اسسٹنٹ کمشنر حماد علی زرداری اور تعلقہ جھنڈومری میں اسسٹنٹ کمشنر شہزادو عمیر جروار کی قیادت میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ٹنڈوالہیار کی مرکزی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار بابر صالح راہپوٹہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر علی مراد پتافی، محکمہ تعلیم، صحت، لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر، بلدیہ اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران، صحافیوں، علمائے کرام، سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار آصف علی خاصخیلی نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب 1947 میں بھارتی افواج سری نگر میں داخل ہوئیں اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آج بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، تاہم کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب وہ اپنے حقِ خودارادیت کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔تعلقہ چمبڑ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حماد علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتی ہےتعلقہ جھنڈومری میں اسسٹنٹ کمشنر شہزادو عمیر جروار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 کا یہ دن کشمیری عوام کی امنگوں اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ایک افسوس ناک واقعہ تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے اپنا جبری تسلط ختم کرے۔  ریلیوں کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں ضلع بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں بھی یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں، جن میں طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

    Related Posts

    تین ملکی سیریز: قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن    ناکام، سری لنکا کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف

    ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا مشترکہ اجلاس ’علاقائی اتحاد‘ کی تشکیل میں ’عملی تبدیلی کے آغاز‘ کا باعث بنے گا: محسن رضائی

    واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

    مقبول خبریں

    تین ملکی سیریز: قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن    ناکام، سری لنکا کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف

    ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا مشترکہ اجلاس ’علاقائی اتحاد‘ کی تشکیل میں ’عملی تبدیلی کے آغاز‘ کا باعث بنے گا: محسن رضائی

    ٹنڈوالہیار: یومِ سیاہِ کشمیر پر ضلعی انتظامیہ اور اسکولوں کی ریلیاں، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

    واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

    سیالکوٹ: یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی اور تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.