سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ہاوسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی بجلی کا کنکشن دینے والا ایس ڈی او گرفتار ہو گیا۔بتایا گیا ہے سیالکوٹ میں تعینات گیپکو واپڈا کے ایس ڈی او جمال ناصر نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کا غیر قانونی کنکشن دیا تھا اور اس کنکشن کے دینے کے بعد ایک بچے پر 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تاریں گری تھیں جس سے بچہ دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی گوجرانولہ ریجن نے مکمل تحقیقات کے بعد مذکورہ ایس ڈی او کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرے تفتیش شروع کر دی ہے۔


