سیالکوٹ:سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال میاں عبدالرزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو افراد شعیب ولد سیف اللہ اور عدنان ولد مقصود حسین کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد سے 7 مسروقہ موٹر سائیکلیں، جن میں 2 ہنڈا 125 اور 5 سی ڈی 70 شامل ہیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
گرفتار افراد سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف موٹر سائیکل چوری سمیت مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جس کے دوران دیگر وارداتوں اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سمبڑیال اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


