جنڈ(سٹی رپورٹر )
میلے کےموقع پر روایتی بیل دوڑ کےشاندارمقابلوں کاانعقاد ہوا مقابلےزیرسرپرستی ملک محمدارشادخان اورزیر نگرانی سیکرٹری ملک ممتاز خان منعقد ہوئےجس میں ملک بھرسےنامور بیل جوڑیوں نےحصہ لیااور ثقافتی رنگ بکھیرتے ہوئےشائقین سےخوب دادوصول کی تقریب کے مہمان خصوصی پیرسید علی شاہ آف منڈی بہاؤالدین تھےجنہوں نےدربارشریف پر چادریں چڑھائیں، گل پاشی کی اور خصوصی دعا کی تقریب میں دیگرمعزز مہمانوں میں سیدانوار شاہ،منورچھٹہ، حاجی عنصرتارڑ۔خواجہ تنزیل ،سردارغالب حسین،سردارناصر خان فتح جنگ۔ ۔ملک سجادآف ماڑی، راجہ محمدعدنان ایڈو وکیٹ۔ملک شمس خان۔ظفرعلی شاہ ۔ملک محمدخان ۔ظفر خان ملنگ٫محمد شفیق ۔بابالال خان اور جاویدخان ملنگ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور ہزاروں عقیدت مندوں نےبھرپورشرکت کی مقابلوں میں ججز کے فرائض ملک حمیدخان آف کھوڑ،حاجی خان بہادر نتھیال،ملک محمدنوازخان آف دوہریاں اورنذرخان اف کامرہ نےانجام دیئے مقابلوں میں جیتنے والوں میں مہمان خصوصی پیر سیدعلی شاہ آف منڈی بہاؤالدین، سید انوارشاہ،منورچھٹہ ،حاجی عنصر تارڑ۔خواجہ تنزیل احمد،سردارغالب حسین اورسردار ناصرخان فتح جنگ نے انعامات تقسیم کیےجن میں پہلی پوزیشن پر2 موٹرسائیکل، دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں پوزیشن پر فی کس 1موٹرسائیکل جبکہ مجموعی طور پر 6 موٹر سائیکلیں، چھٹی پوزیشن پر واشنگ مشین سمیت 9بڑےانعامات اوردیگر پوزیشنزپرنقد انعامات تقسیم کیےگئےآخرمیں میلہ انتظامیہ کیجانب سےتمام شرکاء اور مہمانوں کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا

