پسرور (رپورٹ : محمد اشفاق بے نقاب نیوز)
-
تحصیل پسرور اور اس کے گردونواح میں گہرے اور کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ بادل اس قدر گھنے ہیں کہ دن کے وقت بھی رات کا سا سماں بندھ گیا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش کا نیا سلسلہ 15 اکتوبر تک مختلف وقفوں کے ساتھ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
-
شہریوں سے التماس ہے کہ وہ موسم کی خرابی کے پیشِ نظر درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:برقی آلات (الیکٹرانک اور الیکٹریکل اپلائنسز) کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں۔بارش اور طوفان کے دوران بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہیں۔بچوں کو کھلے آسمان تلے یا پانی جمع ہونے والی جگہوں پر جانے سے روکیں۔



