گوا: بھارت کے معروف اور سینیئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق، سینے میں درد کی اطلاع ملتے ہی طبی ٹیم کو فوری طور پر فلیٹ پر روانہ کیا گیا تھا۔ ٹیم کے پہنچنے پر اداکار بے ہوش تھے، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔اداکار کی موت کی حتمی اور اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے آج پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔

