Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے کے قیام کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز (پی ایچ اے) قائم کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ اداروں کے لیے 2820 تکنیکی آسامیوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔
    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کے قیام، شجرکاری، پارکوں کی بحالی اور شہروں کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 10 اضلاع میں پی ایچ اے پہلے ہی فعال ہیں، جبکہ مزید 11 اضلاع میں نئی اتھارٹیز قائم کردی گئی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزید 20 اضلاع میں پی ایچ اے کے قیام کے لیے جنوری 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں پنجاب کی ہر تحصیل میں بھی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔
    وزیراعلیٰ نے ہر تحصیل، شہر اور گاؤں کی سطح پر مرحلہ وار شجرکاری اور پھولدار پودے لگانے کے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر خالی جگہ پر درخت اور پھول اگائے جائیں، وہ پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں کو درختوں اور پودوں سے سجا اور پھولوں سے مہکتا دیکھنا چاہتی ہیں۔
    مریم نواز شریف نے موسم کے مطابق پھولدار پودے لگانے کے لیے ماہانہ پلان مرتب کرنے کا حکم دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں پی ایچ اے کے زیر انتظام ان ہاؤس نرسری قائم کی جائے گی، جہاں شجرکاری اور موسمی پھولوں کے لیے پودے تیار کرکے شہریوں کو کم قیمت پر فراہم کیے جائیں گے۔
    اجلاس میں ہر ضلع میں مینجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اور تکنیکی عملے کی بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی، وزیراعلیٰ نے پی ایچ اے افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے کلیدی کارکردگی اشاریے (کے پی آئیز) تشکیل دینے اور ہر ڈسٹرکٹ پی ایچ اے کا ریسورس پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔
    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سی کیٹیگری کے تمام پارک بحال کردیے گئے ہیں، جبکہ ہر پی ایچ اے کو شہری منظرنامے میں بہتری، پارکوں کی خوبصورتی اور گرین بیلٹس کی بحالی کے اہداف دیے گئے ہیں۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ خیابانِ جناح میں بوگن ویلیا، عطا بخش روڈ پر بانس اور دیگر سڑکوں پر املتاس کے درخت لگائے گئے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں میری گولڈ کے تینوں رنگوں کی اقسام کے پھول بھی اگائے جارہے ہیں۔
    وزیراعلیٰ نے پی ایچ اے فوڈ کورٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دی، جبکہ اداروں کے عملے اور گاڑیوں کے لیے یکساں برانڈنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، بریفنگ کے مطابق پی ایچ اے کے گھروں میں کام کرنے والے عملے کو دفاتر واپس بلانے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
    مریم نواز شریف نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، لہذا درخت لگانا کارِ ثواب ہونے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے۔

    Related Posts

    معیشت بہتری کے لیے نجی شعبے کا کردار کلیدی ہے دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

    ایران کے ساتھ جنگ میں 81 ہائی ٹیک امریکی طیارے اور ڈرون تباہ،3.3ارب ڈالرکو چونا لگ گیا، CRS رپورٹ

    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    مقبول خبریں

    معیشت بہتری کے لیے نجی شعبے کا کردار کلیدی ہے دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

    ایران کے ساتھ جنگ میں 81 ہائی ٹیک امریکی طیارے اور ڈرون تباہ،3.3ارب ڈالرکو چونا لگ گیا، CRS رپورٹ

    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    مکہ معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا دفاع ہے اور دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

    کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.