پسرور (محمد اشفاق سے)
تھانہ پھلورا کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے چہور کاہلوں کے قریب ڈیک کے بند پر ناکہ لگا کر ٹویوٹا ڈرائیور کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور شدئد تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ رات نامعلوم ڈاکوؤں نے سڑک بلاک کر کے ناکہ لگایا اور گزرنے والے ڈرائیور سے نقدی و دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے لگام ڈاکوؤں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



